پشاور (پی این آئی) انتہائی افسوسناک خبر، عالم دین کو مسجد کے اندر گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔۔ بڈھ بیر میں مسجد کے اندر فائرنگ سے عالم دین جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق بڈھ بیر میں مسجد کے اندر فائرنگ سے مولانا محمد اطلس خان جاں بحق ہوئے۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں اور جلد ملزم کو گرفتار کر لیں گے۔یاد رہے کہ دو روز قبل بھی پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عالم دین مفتی احسان الحق کو قتل کر دیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں