اہم پی ٹی آئی کی گرفتاری غیرقانونی قرار، فوری رہائی کا حکم جاری

اسلام آباد (پی این آئی) ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پی ٹی آئی رہنما شہر یار آفریدی اور اس کے بھائی جمال آفریدی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

فیصلے میں شہریار آفریدی اور ان کی اہلیہ کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ تحریری فیصلے میں شہریار آفریدی کو کریمنل کیسز میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ عدالت نے سات جون تک شہریار آفریدی کو نہ پیش کرنے کی صورت میں توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا عندیہ بھی دیا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جیل کلاس میں تبدیلی کے حوالے سے الگ متفرق درخواست دائر کی جاسکتی ہے ، بظاہر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور انچارج تھانہ مارگلہ کی طرف سے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا گیا۔

close