ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کی پنشن کے اجراء کے لیے انقلابی فیصلہ

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی نگران کابینہ نے پنجاب سول سروس پینشن رولز میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔۔۔۔۔ سرکاری طور پر جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 16 واں اجلاس ہوا جس میں سول سروس پینشن رولز میں ترمیم کی منظوری دی گئی جس کے بعد ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد 65 فیصد پینشن کی فوری ادائیگی یقینی ہو گی،

جب تک پینشن کے مکمل کاغذات تیار نہیں ہوتے تب تک 65 فیصد پینشن ملتی رہے گی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں