اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما اسد قیصر کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسد قیصر اور پرویز خٹک سے رابطہ نہیں ہو رہا،وہ صبح 11بجے کسی سے ملنے نامعلوم مقام پر گئے تھے۔
نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما اسد قیصر کے ترجمان نے بتایا کہ اسد قیصر کے ترجمان نے بتایا کہ اسد قیصر اور پرویز خٹک صبح 11 بجے کسی سے ملنے نامعلوم مقام پر گئے تھے،اسد قیصر اور پرویز خٹک سے رابطہ نہیں ہو رہا ہے ۔ یاد رہے کہ چند روز قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے حکومت سے مذاکرات کیلئے 7 رکنی کمیٹی کا اعلان کیا گیا تھا کمیٹیمیں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، پی ٹی آئی کے صوبائی صدر پرویز خٹک، اسد قیصر، حلیم عادل شیخ، عون عباس، مراد سعید اور حماد اظہر کے نام شامل تھے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں