گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں مزید بڑی کمی ہوگئی

اسلام آباد (پی این آئی) یوٹیلٹی سٹورز پر کوکنگ آئل 90، گھی کی قیمتوں میں 60 روپے سے زائد کمی کر دی گئی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہوگا۔

گھی کی فی کلو قیمت میں 68 روپے تک کمی کی گئی ہے جبکہ کوکنگ آئل کی قیمت 93 روپے تک کم ہوئی ہے۔گذشتہ ہفتے بھی یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کا گھی اور کوکنگ آئل سستا کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں