شہری ہوجائیں تیار، کئی دنوں تک بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) شہری ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے شمالی و وسطی پنجاب میں بارش کی پیش گوئی کردی ہے، ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ قفے وقفے سے پورا ہفتہ جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طاقتور مغربی ہوائیں آج ملک کے بالائی و سطی حصوں میں داخل ہوں گی جس کی وجہ سے اسلام آباد،مری، گلیات راولپنڈی اٹک جہلم چکوال، گوجرانوالہ ، لاہور ، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ اور ننکانہ میں بارش کا امکان ہے، بارشوں کا یہ سلسلہ 26 مئی تک جاری رہے گا۔ 22 سے26 مئی کےدوران آزاد کشمیراورگلگت بلتستان کےاکثر مقامات چترال، دیر،سوات،مانسہرہ،ایبٹ آباد،چارسدہ ،پشاور،نوشہرہ،صوابی،مردان اورکوہاٹ میں بارش کاامکان ہے۔23 سے 26 مئی کےدوران سرگودھا،میانوالی،خوشاب،بھکر سمیت پنجاب اور22 سے 24 مئی کے دوران بلوچستان اوربالائی سندھ میں جکھڑچلنے کےساتھ بارش کاامکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں