کراچی (پی این آئی) پی ٹی آئی کی ایک اور اہم شخصیت نے سیاست کو خیرباد کہہ دیا۔۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
تحریک انصاف کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے پارٹی اور سیاست کو خیر باد کہہ دیا pic.twitter.com/OzFaMf3A7i
— Faizullah Khan فیض (@FaizullahSwati) May 21, 2023
آفتاب صدیقی نے کہا ہے کہ سیاست سے کنارہ کشی کر رہا ہوں ، پارٹی کے تمام عہدے بھی چھوڑ ریئے ہیں، ذاتی حیثیت میں ملک کی خدمت جاری رکھوں گا، 9 مئی کے واقعات پر افسوس ہے۔ واضح رہے کہ آفتاب صدیقی تحریک انصاف کراچی کے صدر ہونیوالے کے ساتھ ساتھ این اے 247 سے رکن قومی اسمبلی میں منتخب ہوئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں