مسافروں سے بھرا طیارہ گر کر تباہ، 40 سے زائد مسافر ہلاک

کھٹمنڈو(پی این آئی)نیپال میں پوکھرا ایئرپورٹ پر ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں 72 مسافر سوار تھے۔ نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے  بتایا ہے کہ حادثے کے بعد سے اب تک 40 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ییٹی ایئرلائنز کا طیارہ کھٹمنڈو سے پوکھرا جا رہا تھا جب لینڈنگ کے وقت وہ گر کر تباہ ہو گیا۔ترجمان جگناتھ نیرولا کے مطابق طیارے میں عملے کے چار ارکان سمیت68 مسافر سوار تھے اور ان مسافروں میں 53 نیپالی اور پانچ انڈین شہری شامل تھے۔اس کے علاوہ طیارے میں روس کے چار،

کوریا کے دو، آئرلینڈ، آسٹریلیا، ارجنٹائن اور فرانس سے ایک ایک مسافر سوار تھا۔نیپالی فوج اس وقت کریش سائٹ پر ریسکیو آپریشن میں مصروف ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے نیپالی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ابھی ملبے سے مزید لاشیں نکالی جائیں گی کیونکہ طیارہ ’ٹکڑے ٹکڑے ہو چکا ہے۔وزیرِ اعظم پشپا کمال نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلا کر ریاستی ایجنسیوں سے ریسکیو آپریشن میں معاونت کرنے کا کہا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں جائے حادثہ سے دھواں اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں