1159 ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق، 1199زخمی، تفصیل جانیئے

فیصل آباد (آئی این پی)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1159ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 647افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔552معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (72فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 579ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور42مسافر483اور145پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ290ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت296متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 85 حادثات میں80متاثرین کے ساتھ دوسرے ملتان 80حادثات میں72متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1207متاثرین میں973مرد اور234خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں229افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور624افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ354خمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں993موٹرسائیکلز،90آٹو رکشی130 کاریں،27وین07مسافربسیں،28ٹرک اور101دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں