اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ کب تک ہو جائے گا؟ فواد چودھری نے بتا دیا

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ بدھ یا جمعرات تک اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ ہو جائے گا،اتوار کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ مونس الہی پہلے کہہ چکے ہیں کہ جب بھی عمران خان کہیں گے اسمبلی تحلیل کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پرویزالہی اورمونس الہی نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے، پرویزالہی مستقبل میں بھی وزیراعلی کے لیے امیدوار ہو سکتے ہیں، فواد چودھری نے کہا کہ اس سے نا اہل حکومت پاکستان میں کبھی نہیں آئی، ن لیگ کی لیڈر شپ ایک دوسرے سے مشاورت کے بغیر چل رہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ حکومت الیکشن کرانے کا اعلان کرے تو ہم بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں