لائیو شو چھوڑ کرجانے کا معاملے پر رابعہ انعم نے نئے انکشافات کردیئے

کراچی (آئی این پی )سابق نیوز اینکر اور ٹی وی میزبانرابعہ انعم ایک اور بیان سامنے آگیا۔رابعہ انعم نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ مجھے مہمانوں کا پتہ نہ ہو، کیونکہ ان کی جگہ جن کو بلایا گیا تھا وہ نہیں آئے، اور ان کو رات گیارہ، بارہ بجے لائن اپ کیا گیا اور مجھے دو دن پہلے بتایا گیا، میں مقررہ وقت پر پہنچ گئی اور میک اپ روم میں تھی، مجھے اندازہ نہیں تھا کہ گیسٹ کون ہیں؟

انہوں نے کہا کہ جب شو کو 5 منٹ رہ گئے تو میں شرکت کے لیے جارہی تھی تب میرے مینجر نے بتایا کہ شو میں محسن عباس کو بھی مدعو کیا گیا ہے، جس پر میں محتاط ہوگئی اور سوچ لیا کہ اسٹوڈیو میں ہونے والے لائیو شو سے معذرت کرلوں گی۔رابعہ انعم کا کہنا تھا کہ یہ شو کی انتظامیہ کی غلطی نہیں، یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ انہوں نے بتایا نہیں کہ شو میں کون آرہا ہے، یہ نارمل ہے کیونکہ اس سے پہلے کسی نے یہ ایشو نہیں اٹھایا تھا کہ کسی ایسے شخص کے ساتھ پروگرام کیا جائے جس نے ماضی میں اپنی اہلیہ پر جسمانی تشدد کیا ہو۔گزشتہ روز رابعہ انعم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ میں نے اپنی چھوٹی سی کوشش کی ہے کہ ہراساں کرنے والوں اور بیویوں کو مارنے والوں کو دوبارہ کبھی ہیرو بننے کا موقع نہیں دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں نے اپنے کیے کے لیے کبھی معافی نہیں مانگی جبکہ ان کے متاثرین اب بھی ذہنی،جسمانی اور مالی طور پر جدوجہد کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل میں رابعہ انعم نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں اداکارہ فضا علی اور اداکار محسن عباس کے ہمراہ موجود تھیں لیکن اچانک ہی رابعہ نے شو کی میزبان سے معذرت کرتے ہوئے شو میں مزید بیٹھنے سے انکار کرتے ہوئے اٹھ کر جانے کا فیصلہ کیا۔رابعہ انعم نے میزبان کو شو سے اٹھ کر جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ مجھے محسن عباس حیدر کے ساتھ بطور مہمان شو میں مدعو کیا گیا۔ ہے۔تاہم انہوں نے میزبان سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ محسن کے ساتھ شو میں شرکت نہیں کرسکتیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں