بارش کی وجہ سے پاکستان بمقابلہ انگلینڈ فائنل میچ نہ ہو سکا تو کیا ہو گا؟ آئی سی سی کا اہم بیان آگیا

کنبرا(پی این آئی) ٹی 20ورلڈ کپ کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ آسٹریلوی محکمہ موسمیات کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز فائنل کے موقع پر آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں بارش ہونے کا 95فیصد امکان ہے۔ محکمے کی طرف سے پیر کے روز بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

 

 

 

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کا کہنا ہے کہ فائنل میچ کو مقررہ دن پر کرانا ان کی پہلی ترجیح ہو گی۔ ٹورنامنٹ کے قوانین کے مطابق میچ مکمل تصور کرنے کے لیے اننگز میں کم از کم دس، دس اوورز کا کھیل لازمی ہے۔ بارش کی صورت میں میچ ریزرو ڈے پر وہیں سے شروع ہو گا جہاں بارش کی وجہ سے رکے گا۔اگر بارش کی وجہ سے بالکل بھی کھیل ممکن نہ رہا تو پھرفائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دے دیا جائے گا۔واضح رہے کہ بارش کی وجہ سے میلبرن میں تین میچ منسوخ ہو چکے ہیں جبکہ ایک میچ کا نتیجہ ڈک ورتھ میتھڈ کے ذریعے حاصل کیا گیا۔ تاہم آسٹریلیا کے موسم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کا رنگ بدلتے دیر نہیں لگتی۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سپر 12مرحلے میں پاک بھارت میچ سے قبل بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی مگر میچ کے وقت موسم بالکل صاف رہا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں