بنی گالہ کے اردگرد کتنے مکان کرائے پر لیے گئے ہیں؟ ادارے عمران خان کیخلاف متحرک، کپتان نے بھی جوابی اقدامات اٹھا لیے

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف تمام ہتھکنڈے پوری قوم جانتی ہے کہ یہ کیا گیم ہو رہی ہے۔سب کو پتہ ہے کہ آڈیو لیکس کون کر رہا ہے۔کپتان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا کمی نہیں۔راناعظیم نے مزید کہا کہ اگر عمران خان نے کوئی پانچ بندے خریدے تھے تو سامنے لے کر آئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف ایکشن کے لیے حکومت تیاری کر چکی ہے۔

 

 

بنی گالہ کے اردگرد 11 مکان کرائے پر لے لیے ہیں جن میں اداروں کے لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر اعلانیہ چوکیاں بھی بن رہی ہیں۔عمران خان بھی اپنی پلاننگ کر چکے ہیں اتوار کو بتائیں گے کہ نئی حکمت عملی کیا ہے۔گذشتہ رات دعوی کیا گیا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے رہنماوں سیف اللہ نیازی اور حامد زمان کی گرفتاری کے بعد وفاقی حکومت نے عمران خان کو گرفتار کرنے یا گھر میں نظر بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزیر داخلہ خاصے متحرک ہیں، رانا ثناء اللہ کی وزارت داخلہ نے سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں گرفتار کیے جانے کا امکان ہے، حکومت عمران خان کی گرفتاری کیلئے نیا مقدمہ یا موجودہ ایف آئی آر کو استعمال کرے گی۔ جبکہ جمعہ کے روز تحریک انصاف کے رہنماوں کی گرفتاری کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے فارن فنڈنگ کیس میں عدم پیشی پرسیف اللہ نیازی اور حامد زمان کو حفاظتی حراست میں لینے کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ضروری ہوا تو ضابطے کی کارروائی کیلئے گرفتار بھی کیا جائے گا۔آج عمران خان کی نئی آڈیو لیک ہوئی جس میں وہ پھر بے نقاب ہوچکے ہیں۔پہلے بھی عمران خان بے نقاب ہوئے اور نئی آڈیو نے رہی سہی کسر پوری کردی۔عمران خان لانگ مارچ کے لیے منصوبہ بنا رہے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف لانگ مارچ کے حربے سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں،لانگ مارچ کوروکنے کے لیے وزارت داخلہ نے مؤثر حکمت عملی بنائی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں