سیف اللہ نیازی کے بعد عمران خان کی گرفتاری، ہلچل مچا دینے والی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) عمران خان کو گرفتار کیے جانے کا امکان، وزیر داخلہ نے تحریک انصاف کے سربراہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ تحریک انصاف کے رہنماوں سیف اللہ نیازی اور حامد زمان کی گرفتاری کے بعد وفاقی حکومت نے عمران خان کو گرفتار کرنے یا گھر میں نظر بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزیر داخلہ خاصے متحرک ہیں۔

 

 

رانا ثناء اللہ کی وزارت داخلہ نے سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں گرفتار کیے جانے کا امکان ہے، حکومت عمران خان کی گرفتاری کیلئے نیا مقدمہ یا موجودہ ایف آئی آر کو استعمال کرے گی۔جبکہ جمعہ کے روز تحریک انصاف کے رہنماوں کی گرفتاری کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے فارن فنڈنگ کیس میں عدم پیشی پرسیف اللہ نیازی اور حامد زمان کو حفاظتی حراست میں لینے کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا ہے کہ ضروری ہوا تو ضابطے کی کارروائی کیلئے گرفتار بھی کیا جائے گا۔آج عمران خان کی نئی آڈیو لیک ہوئی جس میں وہ پھر بے نقاب ہوچکے ہیں۔پہلے بھی عمران خان بے نقاب ہوئے اور نئی آڈیو نے رہی سہی کسر پوری کردی۔عمران خان لانگ مارچ کے لیے منصوبہ بنا رہے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف لانگ مارچ کے حربے سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔

 

 

 

انگ مارچ کوروکنے کے لیے وزارت داخلہ نے مؤثر حکمت عملی بنائی ہے۔ہم پوری طاقت سے جتھے کو روکیں گے اور عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان کیا تو ناکام بنانے کے لیے ہرممکن کوشش کریں گےعمران خان ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں جبکہ قوم کو تقسیم اور نوجوانوں کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔عمران خان ملک کو نقصان پہنچائیں گے قو م کو اس بات کا ادراک ہوناچاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں