اسحاق ڈار کو کون پاکستان لایا؟ عمران خان نے بڑا دعویٰ کر دیا

ٹیکسلا(پی این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو طاقتور لوگ پاکستان لائے ہیں، اسحاق ڈار کو یقین دلایا گیا کہ تمہیں کچھ نہیں ہوگا، اسحاق ڈار ڈیل کے بغیر پاکستان نہیں آسکتا تھا، ہر دوسرے دن ہمیں ڈرانے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن پاکستانی قوم نے خوف کے بت کو توڑ دیا ہے۔

 

 

ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ اور شہباز شریف تیار ہو جاؤ، مجھے آپ کے پلان کا پتہ ہے لیکن میرے پلان کا آپ کو نہیں پتہ، میں ا ن کی ساری پلاننگ کے مطابق تیاری کر رہا ہوں، آپ سب نے تیار رہنا ہے میں کبھی بھی کال دوں گا، پوری پلاننگ کر رہا ہوں آپ سب نے تیار رہنا ہے۔ ٹیکسلا میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب لوگوں کے ضمیروں کا سودا ہو رہا تھا تو غلام سرور خان میرے ساتھ کھڑے رہے، پاکستان کو ایسے سیاستدانوں کی ضرورت ہے جن کے ضمیر برائے فروخت نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ میرے گھر پر تیسری بار پولیس بھیجی گئی، حکمرانوں! سن لو، دھمکیاں دینے کے بجائے جیل میں ڈال دو، قوم تیار ہے جیل بھیج کر دکھاؤ، جیل جانے کے لیے میں اور قوم تیار ہیں، پاکستان میں حقیقی تحریک کی آزادی چل پڑی ہے۔عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں پیٹرول 150 روپے فی لیٹر تھا، بجلی کی فی یونٹ قیمت ٹیکس کے ساتھ 50 روپے تک پہنچ گئی ہے، پاکستان کا تنخواہ دار طبقہ مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے.

 

 

پاکستان کی معیشت ہر روز نیچے جا رہی ہے، حکمرانوں نے کرپشن کے کیسز معاف کرائے اور مہنگائی میں اضافہ کیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ انہوں نے 1100 ارب روپے اس قوم کے معاف کروائے ، اس پر میری قوم میرے ساتھ نہیں نکلے گی تو آپ کا کوئی مستقبل نہیں، مریم نواز کہتی ہے میرے داماد کی مشینری بھارت سے امپورٹ کریں، ہم نے بھارت سے کشمیر میں بھارتی اقدامات کی وجہ سے تجارت بند کی تھی، حقیقی آزادی کیلئے اسلام آباد کی طرف مارچ کا پلان بنا رہا ہوں، زنجیریں گرتی نہیں ہیں توڑنی پڑتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں