سندھ کی سیاست کا بڑا نام پی ٹی آئی میں شامل، تحریک انصاف کو سندھ سے بڑی کامیابی مل گئی

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کو ممکنہ لانگ مارچ سے قبل سندھ سے بڑی کامیابی مل گئی،سینئر سیاستدان شیر محمد رند نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔شیر محمد رند نے عمران خان سے ان کی رہشگاہ پر ملاقات کی۔اسد عمر اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی حیدر زیدی بھی اس موقع پر موجود تھے۔شیر محمد رند نے عمران خان کی قیادت اور پی ٹی آئی کے منشور پر مکمل اعتماد کااظہار کیا۔

 

 

ملاقات کے دوران انہوں نے ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔عمران خان کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔عمران خان نے پارٹی میں شمولیت پر سردار شیر محمد رند کا خیر مقدم کیا۔قبل ازیں عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما خورشید خان نے پارٹی سے 20 سالہ رفاقت ختم کرکے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔پی ٹی آئی نے عوامی نیشنل پارٹی کی اہم وکٹ گرا دی۔ضلع کرک سے اے این پی کے سینئر رہنما خورشید خا ن پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر خورشید خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں کئی سیاسی شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ہی حقیقی معنوں میں عوام کی پسندیدہ سیاسی جماعت ہے اور عوام کا اعتماد دن بدم پی ٹی آئی پر بڑھتا جا رہا ہے۔

 

 

جب خورشید خان نے کہا کہ اے این پی کے ساتھ 20 سال سے زائد کی رفاقت رہی، اب عمران خان کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔س سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے خواجہ قطب فرید کوریجہ اور ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی رحیم یار خان چوہدری جہانزیب نے سینیٹر عون عباس بپی صدر جنوبی پنجاب کی موجودگی میں چیئرمین عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں