اشتعال انگیز تقاریر کیس ، کیپٹن (ر )صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(پی این آئی) عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں کیپٹن( ر) صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ضلع کچہری لاہور میں کیس کی سماعت ہوئی تو مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر عدالت میں پیش نا ہوئے ۔ وکلا نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست کی جو منظور نا کی گئی۔وکلا کا کہنا تھا کہ کیپٹن ر صفدر اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے لہذا عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔عدالت نے کیپٹن ر صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔تھانہ اسلام پورہ نے کیپٹن ر صفدر کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے جس میں عدالت نے کیپٹن ر صفدر کو عدالت میں طلب کر رکھا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں