اسلام آباد (پی این آئی)گزشتہ روز سرگودھا جلسے سے خطاب کےد وران سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف نے مریم نوازپر تنقید کے نشتر برسائے اور مخالفین کو کی حکومتی پالیسیوں پر کو آڑھے ہاتھوں لیا ۔ سرگودھا جلسے میں عوام کو خطاب کے دوران عمران خان نے ن لیگ کی سینئر نائب صدر کا ایک پرانا ویڈیو کلپ چلایا جس میں وہ دعویٰ کر رہی ہیں کہ میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے ، اس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ہائے اللہ ،
کوئی پراپرٹی کدھر سے آئے گی ، مجھے احساس پروگرام میں ڈال دو ،میرے پاس تو کچھ بھی نہیں ہے ۔ سابق وزیراعظم کے ’’ ہائے اللہ ‘‘ کے الفاظ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے ۔ صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہے ہے ایک صارف نے لکھا کہ ’’ مرشد اچھا مذاق کر لیتے ہیں جبکہ ایک اور صارف ’بے روزگار ‘ نے اسے تقریر کا بہترین حصہ قرار دیا ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ روزسرگودھا جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا ہے کہ
مسلم لیگ (ن) والے چاہتے ہیں نواز شریف کی طرح مجھے بھی نا اہل کیا جائے، نواز شریف نے لندن میں اربوں روپے کے چار مہنگے فلیٹس خریدے، دس سال پہلے نوازشریف سے منی ٹریل مانگی آج تک نہیں دی،مریم نوازکہتی تھی لندن تو کیا ملک میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں،مریم نواز جتنے سیدھے منہ سے جھوٹ بولتی ہیں کبھی کسی کو نہیں بولتے سنا، اللہ تعالیٰ حق اور سچ کو سامنے لیکر آتا ہے، نواز شریف جب پکڑا گیا تو حسین نواز نے لندن فلیٹس کو تسلیم کیا،
لندن کے چار بڑے محلات کی مالکہ مریم نوازہیں،قوم کا پیسہ چوری کر کے لندن کے فلیٹ خریدے گئے تھے ن لیگ والوں میرا نواز شریف کیس سے موازنہ نہ کرو،مسلم لیگ والوں میرا سب کچھ اورجینا مرنا پاکستان میں ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایک طرف جب قوم کی خواتین جاگ جائیں تو انقلاب آجاتا ہے، باپ اگر ن لیگ اور بچے، بیوی سارے تحریک انصاف میں ہوتے ہیں، ماں بچے کی شکل کو دیکھ کر پہچان جاتی ہیں، ماؤں کو پتا ہے(ن) لیگ اور زرداری چورہیں،
قوم کے پیسوں سے لندن کے فلیٹس خریدے گئے،26سال سے ان کی کرپشن کے خلاف جدوجہد کر رہا ہوں، قوم کا جوپیسہ سکولز، ہسپتال، سڑکوں، بجلی بنانے پر لگنا تھا وہ چوری کیا گیا، کرپشن پورے ملک کو تباہ کردیتی ہے، یہ چوری کا پیسہ بیرون ملک بھیجتے ہیں،آج کل چیری بلاسم سیلاب متاثرین کے پاس صرف تصویریں کھنچوانے کے لیے جارہا ہے، شہبازشریف اگر متاثرین کی مدد کے لیے سیریس ہیں تو اپنا اور بھائی کا آدھا پیسہ ملک میں واپس لے آئے،شہبازشریف جب سے اقتدارمیں آیا ہے
ملک کی شرمندگی ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف دوسروں سے کہتا ہے ملک میں پیسہ لیکر آؤ، یہ خود ملک کا پیسہ چوری کر کے بیرون ملک لے جاتے ہیں، دنیا کا کوئی ایک سربراہ بتا دیں جس کا پیسہ بیرون ملک ہواوروہ اقتدارمیں ہو،ان کوہمارے اوپرمسلط کیا گیا ہے،آپ نے میرے ساتھ کھڑا ہونا ہے ہم نے ان لوگوں سے حقیقی آزادی چھیننی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں