عامر لیاقت کے انتقال کے بعد ان کے فیس بک پیج پر ایسی پوسٹ شئیر کر دی گئی کہ چاہنے والے زاروقطار رو دیئے

اسلام آباد(پی این آئی )ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا انتقال ہو گیا ۔ عامر لیاقت نے چند روز قبل ملک چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور ان کی موت سے چند گھنٹے قبل بھی ان کی پاکستان چھوڑنے سے متعلق خبریں چل رہی تھیں تاہم انہوں نے دنیا کی چھوڑ دی۔ عامر لیاقت کی وفات کے بعد ان کے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ شئیر کی گئی ۔ پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’’انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔سکون پایا ہے بے کسی نے ، حدودِ غم سے نکل گیا ہوں۔

ڈاکٹرعامر لیاقت حسین اپنے لاتعداد چاہنے والوں اور مداحوں کو افسردہ چھوڑ کر چلے گئے۔ ان اللہ وانا الیہ راجعون۔۔ اُن کی مغفرت کیلئے آپ سب سے دعاؤں کی درخواست ہے،اللہ تعالیٰ ان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔ آمین‘‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں