میں نوجوان لڑکیوں کو گناہوں سے بچانے کیلئے ان کیساتھ شادی کرتا ہوں، عامر لیاقت کی حیران کن وضاحت

 

کراچی(پی این آئی)معروف اینکر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ میں نوجوان لڑکیوں کو گناہوں سے بچانے کیلئے ان کیساتھ شادی کرتا ہوں۔سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر سٹوری شئیر کرتے ہوئے ا ان کا کہنا تھا کہ بیکن ہاوس، لمز اور آئی بی اے کی بہت سی لڑکیاں مجھ سے شادی کی خواہش مند ہیں کیونکہ ان کو ایک حلال مرد کی آرزو ہے۔

اپنی انسٹا سٹوری میں عامر لیاقت نے لکھا کہ سوشل میڈیا اور خاص طور پر ٹک ٹاک کے اس موجودہ دور میں وہ چاہتے ہیں کہ لڑکیاں گناہوں سے بچیں، اس لئے وہ ان کیساتھ شادی کرتے ہیں۔انہوں نے کہ چونکہ میں ایک اسلامی سکالر ہوں اس لئے یہ میرا فرض ہے کہ میں معاشرے میں حلال رشتے کی ترویج کروں۔یہ بات ذہن میں رہے عامر لیاقت نے حال ہی میں لودھراں سے تعلق رکھنے والی ٹاک ٹاک سٹار دانیہ شاہ سے شادی کی تھی۔ دونوں کی عمروں کے درمیان 31 سال کا فرق ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close