لال شہباز قلندر کے زائرین کی کوچ الٹ گئی، خواتین، بچوں سمیت کتنا نقصان ہو گیا؟

نوشہرو فیروز(آئی این پی)نوشہرو فیروز زائرین کی کوچ الٹ گئی، 1 شخص جاں بحق، خواتین، بچوں سمیت 20 سے زائد زخمی، لعل شہباز قلندر کے عرس پر آئے ہوئے پنجاب کے زائرین کی کوچ نمبرایک ای ایس 174 گجرات واپس جاتے ہوئے قومی شاہراہ پر مورو ٹول پلازہ کے مقام پر الٹ گئی۔جمعہ کو درس پولیس کے مطابق حادثے میں رضا شاہ نامی شخص جاں بحق ہوگیا

جبکہ انجم عباس، نعیم احمد، زمان علی، حسنین حیدر،شاہد علی، راجو بھٹی،اعجاز احمد، نجف علی، جاوید اقبال،منیرحسین،اذان علی، مسمات غلام زہراں، مسمات کنیز،مسمات صغراں،مسمات نازیہ خواتین، بچوں سمیت 20 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے جنہیں مورو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں سے شدید زخمیوں کو نواب شاہ اسپتال منتقل کردیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں