اسلام آباد کے کوہسار بلاک میں سرکاری ملازم نے خودکشی کرلی شکرپڑیاں کے قریب واقع ہوٹل کمرے سے برطانیہ سے آئے ہوئے شخص کی نعش برآمد

اسلام آ باد (آئی این پی ) اسلام آباد کے کوہسار بلاک میں سرکاری ملازم نے خودکشی کرلی شکرپڑیاں کے قریب واقع ہوٹل کے کمرے سے برطانیہ سے آئے ہوئے شخص کی نعش برآمد ۔کوہسار بلاک میں خود کشی کرنے والا غلام عباس نجکاری کمیشن میں بطور ڈرائیور کام کررہا تھا جس کی نعش اسپتال منتقل کردی گئی۔ اسلام آباد کے کلب روڈ پر واقع ہوٹل کے کمرہ نمبر 33 سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہوٹل انتظامیہ کے مطابق فاروق علی، دو روز سے کمرے سے باہر نہیں نکلا جس پر کمرے کا، دروازہ توڑ دیکھا گیا تو اندر سے میرپور کے رہائشی فاروق کی نعش برآمد ہوئی جو کے بریڈ فورڈ پاکستان آیا تھا تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے، دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کردی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close