اب کیا ہو گا؟ جاپان نے روس کے زیر قبضہ جزیروں کی ملکیت کا دعویٰ کر دیا

ٹوکیو (پی این آئی) ایک طرف روس نے ہمسایہ ملک یوکرین سے دو علاقوں کی آزادی کے لیے کئی روز سے باقاعدہ جنگ شروع کر رکھی ہے جس نے عالمی جنگ کا خطرہ پیدا کر دیا ہے تو دوسری جانب جاپان نے متنازع کریل جزائر پر ملکیت کا اپنا تاریخی دعویٰ دہرا دیا ہے۔ اس حوالے سے جاپانی وزیرِ اعظم فومیوکیشیدا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کریل جزائر جاپان کا قانونی حصہ ہیں۔

جاپان کے شمال میں واقع کریل جزائر پر 1945ء میں روس نے قبضہ کیا تھا۔ یہ بات اہم ہے کہ یوکرین پر حملے کے بعد جاپان کی جانب سے امریکا، برطانیہ اور یورپی ممالک کی طرح روس پر مختلف پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں