انجکشن کے خوف میں مبتلا شہری نے ویکسین نہ لگوائی، کورونا نے جان لے لی

لندن (پی این آئی) انجکشن کے خوف میں مبتلا برطانوی شہری ویکسین نہ لگوانے کی وجہ سے کورونا سے ہلاک ہو گیا۔ اس حوالے سے برطانیہ کے معتبر اخبار انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہری51 سالہ سٹیورٹ گلِیرے کو کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد گذشتہ سال 20 دسمبر کو ہسپتال لے جایا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور ایک دن بعد ہی دم توڑ گئے۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق اپنی وفات سے کچھ دیر قبل سٹیورٹ گلِیرے نے ہسپتال سے فیس بک پوسٹ پر کہا کہ میری حالت اتنی اچھی نہیں ہے۔

یہ مجھے ٹھیک رکھنے کے لیے 95 فیصد آکسیجن فراہم کر رہے ہیں، جو سب سے زیادہ مقدار ہے۔ فیس بک پوسٹ میں انہوں نے اپنے ہاتھ پر لگے کینولا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جو لوگ مجھے اچھی طرح جانتے ہیں، اس بات سے واقف ہیں کہ یہ مجھے پسند نہیں ہے۔ ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بدو بچوں کے باپ سٹیورٹ گلِیرے کی حالت اچانک خراب ہوگئی اور وہ کوما میں چلے گئے تھے۔

یہ بات بھی سامنے آئی کہ ان کے پھیپھڑوں کی حالت کی پہلے تشخیص نہیں ہوئی اور وائرس نے انہیں سانس لینے کے قابل نہ چھوڑا۔
سٹیورٹ گلِیرے گیمنگ انڈسٹری کی ایک نمایاں شخصیت تھے۔ وہ ڈیویلپمنٹ کمپنی جسٹ ایڈ واٹر کے سی ای او تھے۔ںان کی بیوہ بیک گلِیرے نے دی ڈیلی ریکارڈ کو بتایا کہ ان کو سوئیوں سے اتنا زیادہ خوف تھا کہ اگر خون کا ٹیسٹ بھی کروانا ہوتا تو وہ ڈاکٹر کے پاس نہیں جاتے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں