تازہ ترین

لاہور، این اے 133 کا میدان آج لگے گا

لاہور (پی این آئی) شیر دھاڑے گا یا تیر چلے گا؟ لاہور میں میدان آج لگے گا۔ این اے 133 لاہور میں ضمنی انتخاب کا معرکہ آج ہوگا، شائستہ پرویز ملک سمیت 14 امیدوار میدان میں ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پریذائیڈنگ افسران میں پولنگ کا سامان تقسیم کردیا گیا ہے، پولنگ صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ صبح سے شام تک دوران پولنگ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے جبکہ رینجرز اہلکار بھی گشت کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی شائستہ پرویز ملک اور پیپلزپارٹی کے چودھری اسلم گل میں مقابلے کا امکان ہے۔ این اے 133 لاہور کی نشست مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے محمد پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی اور اب اس نشان پر پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک ن لیگ کی طرف سے امیدوار ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں