آئندہ چوبیس گھنٹے ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگی اطلاع دے دی

اسلام آباد (پی این آئی )اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سردرہے گا۔ تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ /دھندچھائی رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سردرہے گا۔ تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ /دھندچھائی رہے گی۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورسرد رہا۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ اسکردو منفی06 ، قلات منفی04، گوپس،کالام منفی03، استور، گلگت سری نگراور اننت ناگ میں منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں