پیٹرول کے بعد سی این جی بھی مہنگی، یکدم قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی) کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمت میں 10 روپے 30 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ کے مطابق فی کلو سی این جی کی قیمت میں 10 روپے 30 پیسے کا اضافہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جنرل سیلز ٹیکس میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

جس کا بوجھ براہ راست صارفین پر پڑے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ حالات میں سی این جی سیکٹر ٹیکسوں کا مزید بوجھ نہیں اٹھاسکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں