لاہور (پی این آئی ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کشمیر پریمیئر لیگ کی چیمپئن راولا کوٹ ہاکس کے کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے بیٹیوں سے متعلق دیئے گئے بیان نے ان کے چاہنے والوں کے دل جیت لیے ہیں۔ سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں بوم بوم آفریدی میچ میں جیت کے بعد کمنٹیٹر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل سے گفتگو کررہے ہیں ۔اس دوران عامر سہیل کی جانب سے شاہد آفریدی سے سوال کیا جاتا ہے کہ ’اُنہیں جیت کر کیسا لگ رہا ہے جب کہ کراؤڈ میں بیٹھی اُن کی بیٹی اُن کے لیے کافی دعائیں بھی کر رہی تھیں۔‘ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ’بیٹیاں جو ہیں وہ اُن کی قسمت ہیں اور وہ اپنی بیٹیوں کی قسمت سے ہی چل رہے ہیں‘۔واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی کی ٹیم راولا کوٹ ہاکس کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے پہلے ایڈیشن کی چیمپئن بن گئی ہے۔کے پی ایل کے پہلے ایونٹ کے سنسنی خیز فائنل مقابلے میں راولا کوٹ ہاکس نے مظفر آباد ٹائیگرز کو 7 رنز سے شکست دی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں