آج کہاں کہاں بادل کھل کر برسنے والے ہیں؟ محکمہ موسمیات نے گرمی سے بے حال شہریوں کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز کشمیر،اسلام آباد،بالائی /وسطی پنجاب ، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ۔اس دوران بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پرابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ۔کشمیرمیں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ۔ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، کوہستان،شانگلہ،بونیر، سوات ، دیر، مالاکنڈ، مردان،صوابی، چارسدہ، پشاور، کرم ،کوہاٹ، بنوں ،وز یرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران ایبٹ آباد ، دیر، کوہستان، شانگلہ، بونیر اور مانسہرہ میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔ بیشتر جنوبی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کراچی ، ٹھٹہ، بدین اور تھر پارکرمیں ہلکی بارش/ بوندا باندی کی توقع ہے۔خطۂ پوٹھوہار، سیالکوٹ، گجرات،نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤا لدین ،فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، لیہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان اور بہاولنگرمیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران خطۂ پوٹھوہار،راولپنڈی ، سرگودھا، نارووال، سیالکوٹ ،گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد اور لاہورمیں موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبر پختونخوا، پنجاب،اسلام آباد، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی ۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش: پنجاب:لاہور(پانی والا تالاب 132، فرخ آباد 118، چوک ناخدا 105، جیل روڈ، لکشمی چوک ،سٹی 60،گلبرگ 46، مغل پورہ 32، اپر مال 21، ائیر پورٹ 26،ثمن آباد 14، تاج پورہ 08، اقبال ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، پنجاب یوینورسٹی 03،گلشنِ راوی 01)، منگلہ 36، بھکر 34،بہاولپور(ائیر پورٹ 30، سٹی 19)، جوہر آباد 30، مری 26، سرگودھا 24،ٹوبہ ٹیک سنگھ 23، اسلام آباد(بوکرہ 23، ائیر پورٹ22،گولڑہ 19 ،زیرو پوائنٹ 04)، جھنگ 21، لیہ 14، نورپور تھل 13،اوکاڑہ 10،راولپنڈی (چکلالہ 09، شمس آباد08)،اٹک 05،چکوال ،منڈی بہاؤالدین ،جہلم02 ،فیصل آباد01،خیبر پختونخوا:مالم جبہ72، بنوں 41، بالاکوٹ26،چیراٹ 23 ، ڈیرہ اسماعیل خان (سٹی22)، کاکول 21، پاراچنار 20، دیر (بالائی 11،زیریں01)، پشاور(ائیر پورٹ 05، سٹی 04)،سیدو شریف 04، تخت بائی01 ، کشمیر:مظفر آباد(سٹی 40، ائیر پورٹ 14)، گڑھی دوپٹہ14، راولاکوٹ 09،کوٹلی 02، گلگت بلتستان: گلگت ، بگروٹ ، استور02،بابو سر اور بونجی میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دالبندین،دادو، شہید بینظیر آباد 43، نوکنڈی ،سکھر، روہڑی اورسبی میں 42ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں