کراچی سی ویو پر پھنسے جہاز کے ریت میں مزید دھنسنے کا خدشہ

کراچی (آئی این پی ) سی ویو پر پھنسے جہاز کو نکالنے کیلئے ٹگ بوٹس کو آپریشن کی اجازت نہیں مل سکی، جہاز کے ریت میں مزید دھنسنے کا خدشہ ہے، ٹگ بوٹس کل صبح سے کراچی میں اجازت اور انتظامات مکمل ہونے کے منتظر ہیں۔ کے پی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہینگ ٹین 77 جہاز کے مالک نے انشورنس کلیم کی درخواست دے دی، جہاز کو ہوئے نقصان کے تخمینے کے بعد کلیم کی رقم کا تعین ہوگا۔ کلیم کے تخمینے کیلئے نجی کمپنی نے تیاریاں شروع کردیں، انشورنس کلیم لاکھوں ڈالرز ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ سی ویو کے ساحل پر کئی روز سے مال بردار بحری جہاز پھنسا ہوا ہے، سی ویو پر پھنسے کارگو جہاز میں لاکھوں لیٹر ڈیزل موجود ہونے کا انکشاف بھی ہوا تھا۔ شپنگ ماہرین کے مطابق استنبول سفر کے لیے جہاز میں تقریبا 5 لاکھ لیٹر ڈیزل موجود ہونا چاہیے، تسمان اسپرٹ کی طرح جہاز سے تیل رسنے کا امکان نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں