اسلام آباد میں ٹریفک اہلکار کیساتھ ہاتھا پائی کرنے والی خاتون کا تعلق کس سیاسی خاندان سے نکلا؟تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی ) اسلام آباد میں ٹریفک اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کا تعلق بااثر خاندان سے نکلا ہے۔نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ خاتون سینیٹر لیاقت ترکئی کی بھتیجی اور سینیٹر ذیشان خانزادہ کی سالی ہیں۔مذکورہ خاتون صوبائی وزیر کے پی کے شہرام ترکئی کی چچا زاد بہن بھی ہیں۔ پولیس تاحال خاتون کو گرفتار بھی نہیں کر سکی۔یہاں واضح رہے کہ گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اُسے ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ الجھتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔ذرائع کے مطابق ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی تھی کہ اس دوران خاتون سیخ پا ہو گئی۔واقعہ سوشل میڈیا پر آیا تو خاتون کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیامذکورہ خاتون کے خلاف تھانہ کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کیا گیا جس میں ہاتھا پائی اور پولیس اہلکار پر حملہ آور ہونے کی ہدایات شامل ہیں تاہم پولیس حکام کی جانب سے خاتون کے خلاف درج مقدمے کو سیل کر دیا گیا تھا۔سیل مقدمات کے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا جو کہ بااثر خاتون کو تحفظ فراہم کرنے کا ہی طریقہ ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز ٹریفک اہلکار نے خاتون سے ڈرائیونگ لائسنس مانگا اور سوال کیا کہ گاڑی کی اصلی نمبر پلیٹس کہاں ہیں؟ خاتون نے ٹریفک اہلکار کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور اہلکار کا موبائل فون بھی چھین لیا۔ویڈیو میں اہلکار خاتون سے انتہائی مہذب انداز میں بات کرتے نظر آئے۔جب اہلکاروں کی جانب سے فینسی نمبر پلیٹ اتاری گئی تو خاتون گاڑی سے باہر آ گئی اور چیخنا چلانا شروع کر دیا اور کہا کہ میری گاڑی کو ہاتھ لگانے کی ہمت کیسے ہوئی۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے خاتون کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔صارف نے کہا کہ آج صبح فیصل ایونیو پر فیشن نمبر پلیٹ لگانے اور اصلی نمبر پلیٹ نہ ہونے پر پولیس نے خاتون کا چالان کرنے کی کوشش کی۔ لیکن ایلیٹ خاتون کی جانب پولیس کے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں