مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری، آج کہاں اور کتنی بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی تفصیلی پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کشمیر، پنجاب ، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان ،بلوچستان اور سندھ میں آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران اسلام آباد، پنجاب، کشمیر اور خیبر پختونخوا چند مقامات پر موسلا دھار بارش ۔اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ۔ اس دوران موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔کشمیر میں آندھی/ تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران کشمیر اوراس سے ملحقہ علاقوں میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ایبٹ آباد ، ہری پور ، کوہستان ، مانسہرہ ، بونیر ، چترال ،دیر ، شانگلہ ، سوات ، مالاکنڈ ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان،مردان ، صوابی، چارسدہ ، نوشہرہ ، پشاور، کرک ، کوہاٹ اورکرم آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران کہیں کہیں پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔صوبہ سندھ کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ میر پور خاص، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد، سانگھڑ ،جیکب آباد، حیدر آباد، عمر کوٹ ،ٹھٹہ ،بدین، دادو اور کراچی میں آندھی / تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ خطۂ پوٹھو ہار،سیالکوٹ، نارووال،گجرات ،گوجرانوالہ،لاہور،سرگودھا،خوشاب،حافظ آباد، منڈی بہاولدین، ساہیوال،فیصل آباد،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، بھکر ،لیہ اور بہاولنگر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران بالائی/وسطی پنجاب اور ڈیرہ غازی خان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔ تاہم قلات، خضدار بار کھان، کو ہلو، سبی، آواران، لسبیلہ، پنجگور،نصیر آباد، ژوب اور اس کے گردو نواح میں آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تاہم شمالی بلوچستان میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب ،خیبر پختونخوا، کشمیر، بلو چستان،سندھ اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: بہاولپور (ایئر پورٹ 69، سٹی 21)، نارووال 58، اسلام آباد (گولڑہ 38، زیرو پوائنٹ 20، بوکڑہ 14، سیدپور 07 ) ،گوجرانوالہ 11، سیا لکوٹ (سٹی04، ایئر پورٹ08) ، لا ہور(ائر پور ٹ) ، جھنگ 04، منگلہ ،مری 03،جہلم 02، چکو ال01، خیبر پختونخوا: بالاکوٹ 53، سیدو شریف 32، مالم جبہ 14 ، دیر(لوئر 11، اپر 02)، کاکول 07پٹن، تخت بائی 04، کالام 03، پارہ چنار ، بنوں 02 ، پشاور، چترال 01،کشمیر: راولاکوٹ 29، مظفر آباد (سٹی 23، ایئرپورٹ 19)، گڑھی دوپٹہ 23، بلوچستان: سبی 24، ژوب 14، کوہلو 08، بارکھان 05، قلات 04،پنجگور 03، لسبیلہ 02،خضدار 01 ، سندھ: دادو 09، مٹھی 06 ، موہنجو دڑو ، ٹھٹہ 05،چھور 04، ٹنڈو جام03، ، لاڑکانہ 02، بدین، جیکب آباد 01، گلگت بلتستان:سکردو 06، استور 04، بگروٹ اور بابو سر میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی46 اور دالبندین ، میں43ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں