کراچی کی ممتاز سیاسی سماجی نوجوان شخصیات کاعوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان

کراچی(آن لائن)شہر کراچی کی ممتاز سیاسی سماجی نوجوان شخصیات کی پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان جن میں ملت کشمیر ہیومن رائٹس کے بانی و چیئرمین سیاسی و سماجی رہنمائ￿ مطیع الرحمن آسی،انجمن نوجوانان اسلام پاکستان طارق محبوب شہید کے ساتھی عبد الوحید،نوجوان سیاسی و سماجی رہنما فدا الرحمن نے گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کراچی سیکرٹریٹ میں PATقائدین سے ملاقات کی اور پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا نئے شامل ہونے والے قائدین کے اعزاز میں استقبالئے سے اظہار خیال کرتے ہوئے مطیع الرحمن آسی،عبد الوحید،فدا الرحمن نے کہا جب تک وطن عزیز میں نظام نہیں بدلے گا تب تک تبدیلی ایک خواب رہے گی۔پاکستان میں اصل تبدیلی کا ایجنڈا ڈاکٹر طاہر القادری کے پاس ہے پاکستان میں ہر سیاسی جماعت نے مایوس کیا مستحکم پاکستان اور نسلوں کی بقاء اور تابناک مستقبل کیلئے قوم پاکستان عوامی تحریک میں شامل ہو کر ملک میں رائج کرپٹ سسٹم کے خلاف جدوجہد کرے۔انھوں نے کہا ڈاکٹر طاہر القادر واحد لیڈر اور پاکستان عوامی تحریک واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک میں اقتدار کی نہیں عوامی مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے۔پاکستان عوامی تحریک کی قیادت اور کارکنان نے وطن عزیز کیلئے بے شمار قربانیاں پیش کیں۔ان قائدین نے کہا کراچی کے مسائل کے حل کیلئے ہم پاکستان عوامی تحریک کے شانہ بشانہ دن رات محنت کریں گے اور اہلیان کراچی کے سامنے ان چہروں کو بے نقاب کریں گے جو اس شہر کی تباہی کے اصل ذمہ دار ہیں۔اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے صدر مشتاق صدیقی،جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود،سینئر نائب صدر ثاقب نوشاہی،الیاس مغل،عطاء الرحمن ہاشمی،نوید عالم،راؤ محمد طیب،زاہد حسین،عالم بادشاہ ایڈوکیٹ،وصل احمد،جمیل اختر بٹ،ایاز قریشی کے علاوہ دیگر قائدین بھی موجود تھے قائدین نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤ کں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا خوش آمدید کیا۔ #/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں