میت لے کر جانے والی ایدھی کی ایمبولینس گاڑی ڈرائیور سمیت اغواء کر لی گئی

لاڑکانہ (پی این آئی) سندھ کے اہم شہر اور بے نظیر بھٹو کی جنم بھومی لاڑکانہ سے میت خیرپور لے جانے والی ایمبولینس ڈرائیورسمیت لاپتہ ہو گئی ہے، ایدھی سینٹر کے مقامی انچارج محمد سلیم کا کہنا ہے کہ رات گئے لاپتہ ڈرائیور کے فون سے اغواء کاروں نے بات کی اور اغواکی تصدیق کر دی ہے۔محمد سلیم کاکہناہے کہ مقدمہ درج نہیں کرایا گیا ہے ،لیکن اس کی اطلاع ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کو دے دی گئی ہے۔مقامی پولیس کے مطابق خیرپور پولیس کے تین تھانوں کو ایدھی کے لاپتہ ڈرائیور عمران ماچھی اور ایمبولینس کی تلاش ہے لیکن اب تک کوئی سراغ نہ مل سکاہے ۔پولیس کے مطابق چانڈکا میڈیکل کالج سےمیت خیرپور لے جانے والی ایمبولیس گزشتہ رات سے لاپتہ ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں