لاہور میں زوردار دھماکہ

لاہور(پی این آئی)لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد کے زخمی ہونے اطلاعات ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکا ایک گھر میں ہوا جس کی آواز بہت دور تک سنی گئی۔ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور وہاں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے سے ایک گھر زیادہ متاثر ہوا جبکہ دیگر گھروں کو بھی دھماکے سے نقصان پہنچا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ذرائع کے مطابق اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ دھماکا کسی ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ہے یا پھر یہ گیس پائپ لائن کا دھماکا تھا تاہم سکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں