بیٹی بیٹی ہوتی ہے، بالی وڈ کی بڑی ہیروئن نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا

ممبئی (پی این آئی) بالی وڈ کی بڑی ہیروئن نے فلمی دنیا سے بریک لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما نے کچھ عرصے کے لیے بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔اس حوالے سے بھارت کے فلمی میڈیا کا کہنا ہے کہ انوشکا شرما نے اپنی بیٹی کی وجہ سے بالی ووڈ سے کچھ عرصے کے لیے بریک لیا ہے کیونکہ وہ اپنی بیٹی کی پرورش کے حوالے سے بہت سنجیدہ ہیں۔ان رپورٹس میں بتایا گیا کہ انوشکا شرما آنے والا سال بھی اپنی بیٹی کی پرورش کے لیے وقف کرنا چاہتی ہیں اور اسی وجہ سے اُنہوں نے فی الحال کسی بھی پراجیکٹ میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔۔۔۔۔

ترک ڈرامہ سیریز ’’ارطغرل غازی ‘‘کے ہیرو انگین التان کے ساتھ فراڈ کرنے والے ملزم کاشف ضمیر کی ضمانت منظور ہو گئی

لاہور(پی این آئی) عدالت نے ترکی ڈراما سیریل ارطغرل غازی کے ہیرو اینگن التان کے ساتھ فراڈ کرنے والے ملزم کاشف ضمیر کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور کرلی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری میں ترک اداکاراینگن التان کےساتھ فراڈکرنےوالےملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، جوڈیشل مجسٹریٹ نوشابہ یوسف نےکاشف ضمیرکی درخواست ضمانت پرسماعت کی۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق عدالت نے ملزم کاشف ضمیرکی ایک مقدمےمیں ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ کےمچلکےجمع کروانےکاحکم دے دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں