ن لیگ آزاد کشمیر کی عہدیدار نعیم النسا کی بیرسٹر سلطان محمود سے ملاقات، تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

میرپور (پی این آئی) میرپور ایل اے تھری میں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی جارحانہ انداز میں بیٹنگ جاری سونامی نے ایل اے تھری میرپور میں بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ مسلم لیگ ن سٹی میرپور خواتین ونگ کی صدر نعیم النسا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کا اعلان کر دیا ان کے ساتھ مسلم لیگ ن سٹی میرپور ویمن ونگ کی دیگر عہدیداران نے بھی اپنے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے کر پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کا اعلان کر دیا نعیم النسا ء کے ساتھ مسلم لیگ ن سٹی میرپور ویمن ونگ کی نائب صدر شاہین صدیق نائب صدر صائمہ شوکت نائب صدر عظمیٰ شہزادی ایف ٹو نائب صدر مریم بی بی ایف ٹو سعدیہ کوثر بی بی سمیرا بی بی اور دیگر نے بھی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کا اعلان کیا باقاعدہ اعلان پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں ایک تقریب کے موقع پر کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نعیم النسا اور مسلم لیگ ن سٹی میرپور ویمن ونگ کی دیگر خواتین کو پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں آپ اور آپ کی ساتھی خواتین جو توقعات لے کر پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہوئی ہیں آپ کو کبھی مایوسی نہیں ہو گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close