معرکۂ حق میں پاکستان کی اپنے سے 5 گنا بڑے دشمن کو ہر محاذ پر عبرتناک شکست , ڈی جی آئی ایس پی آر کا اہم بیان سامنے آ گیا

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنے سے 5 گنا بڑے دشمن کو مکمل شکست سے دوچار کیا، معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہیں ، معرکہ حق میں پاکستان نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔

معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر پاک فضائیہ اور بحریہ کے افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ اللہ کے فضل اور رحمت سے مسلح افواج قوم کی امنگوں پر پورا اتری ۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کو ایک سال گزرنے کے باوجود کئی اہم سوالات آج بھی عالمی برادری، پاکستانی عوام اور خود بھارتی عوام کے سامنے موجود ہیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پہلگام واقعے کے فوراً بعد چند ہی منٹوں میں ایف آئی آر درج کر کے یہ دعویٰ کر دیا گیا کہ حملہ آور باہر سے آئے تھے، حالانکہ آج تک اس حوالے سے کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہیں لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ میں جو ہوا وہ بھارت میں بھی بچہ بچہ جانتا ہے،افواج پاکستان قوم کی توقعات پر ہمیشہ پوری اتری ہے، ہم نے ایک سال پہلے بھارت کا غرور خاک میں ملایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارت خود سب سے بڑا دہشت گرد ہے،بھارت بتائے کس دہشت گرد کیمپ کو نشانہ بنایا؟۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی پروفیشنل ملٹری تھی، سیاست زدہ ہوگئی، بھارت کا پاکستان پر دہشت گردی کے الزام کا ڈرامہ ہمیشہ کیلئے دفن ہوگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close