وزیر اعظم عمران خان ڈٹ گئے، یہ ممکن ہی نہیں کہ ہم امریکہ کو افغانستان میں ایکشن کے لیے اڈے دیں

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان ڈٹ گئے، امریکی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں واضح کر دیا کہ افغانستان میں ایکشن کے لیے پاکستانی زمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ممکن ہی نہیں کہ ہم امریکا کو افغانستان میں ایکشن کے لیے پاکستان میں اڈے دیں۔‏وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گل کا اس حوالے سے جاری کیئے گئے بیان میں کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا امریکی ٹی وی کو دیا گیا انٹرویو پیر کی صبح 3 بجے نشر ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اس انٹرویو میںوزیرِ اعظم عمران خان نے امریکا کو افغانستان میں کارروائی کرنے کے لیے پاکستان میں اڈے دینے سے صاف انکار کر دیاہے اوروزیرِ اعظم عمران خان نے انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ افغانستان میں ایکشن کے لیے پاکستانی زمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔امریکا کو اڈے دینے سے انکار وزیرِ اعظم عمران خان نے امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کیا ہے۔۔۔۔۔

بڑے صوبے کی اسمبلی کے ہال میں جوتے اور لان میں گملے مارے گئے

کوئٹہ (پی این آئی) پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اراکین کے احتجاج کے دوران وزیراعلی جام کمال خان کے ایوان میں پہنچنے سے قبل جوتا پھینکنے کا واقعہ پیش آیا۔ اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اراکین کی جانب سے اسمبلی کے احاطے میں بھرپور احتجاج جاری تھا۔اس دوران جب وزیراعلی جام کمال خان بجٹ اجلاس میں شرکت کے لئے اسمبلی کے احاطے میں پہنچے تو انہیں سخت سکیورٹی کےحصار میں اسمبلی کے احاطے سے ایوان تک لے جایا گیا۔ اراکین اسمبلی کی جانب سے شدید ہنگامہ ارائی کی گئی اور وزیراعلی کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور اس دوران ایک جانب سے یکے بعد دیگرے 2 جوتے بھی پھینکے گئے۔تاہم وہاں موجود افراد کا کہنا ہے کہ وزیراعلی جام کمال جوتوں کے وار سے بچ گئےجبکہ اس دوران اسمبلی کےاحاطے میں گملے بھی پھینکے گئے۔۔۔۔۔

close