اسلام آباد (پی این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے آزادکشمیر اسمبلی کے انتخابات دو ماہ کیلئے ملتوی کرنے کی سفارش کر دی،انتخابات ملتوی کرنے کیلئے این سی او سی نے چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر کو مکتوب بھیج دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق این سی او سی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ستمبر 2021ء تک آزادکشمیر کی ایک ملین آبادی کو ویکسی نیشن کی جاسکتی ہے، انتخابات میں بڑے سیاسی اجتماعات کورونا وبا کو پھیلانے کا باعث بنیں گے، آزادکشمیر میں پہلے بھی کورونا وائرس پھیلاؤ کا ریٹ زیادہ رہا ہے، جولائی کے مہینے میں انتخابات کا انعقاد کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاو کا باعث بن سکتا ہے ۔این سی او سی کی جانب سے مشورہ دیا گیا کہ آزادکشمیر میں دو ماہ کیلئے انتخابات کو ملتوی کیا جائے تاکہ آزادکشمیر کی اہل آبادی کو ویکسینیشن کی جا سکے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے آزادکشمیر اسمبلی کے انتخابات دو ماہ کیلئے ملتوی کرنے کی سفارش کر دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں