برطانوی وزیراعظم کا تیسری شادی کرنے کااعلان

لندن ( آن لائن )اپریل 2020 میں شادی سے قبل ہی پانچویں بچے کے والد بننے والے برطانوی وزیر اعظم 55 سالہ بورس جانسن آئندہ سال کے وسط تک تیسری شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ نے اپنی رپورٹ میں ایک اور برطانوی اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم ہاو?س کے قریبی ذرائع کے مطابق بورس جانسن خود سے 24 سال کم عمر گرل فرینڈ 33 سالہ کیری سائمنڈز سے جولائی 2022 میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔جوڑے کے ہاں اپریل 2020 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی اور دونوں کے درمیان 2018 سے تعلقات تھے۔اپنے ہاں بچے کی پیدائش سے قبل اگرچہ دونوں نے منگنی بھی کی تھی، تاہم اب بچے کی پیدائش کے دو سال بعد ا?ئندہ سال تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔بورس جانسن گزشتہ ڈھائی سو سال میں وہ پہلے برطانوی وزیر اعظم بن جائیں گے، جو وزارت عظمیٰ پر براجمان ہوتے ہوئے شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔اس وقت بورس جانسن برطانوی تاریخ کے وہ پہلے وزیر اعظم بھی ہیں، جو شادی کیے بغیر ہی وزیر اعظم ہاو?س میں گرل فرینڈ کے ساتھ رہ رہے ہیں اور ان کے ہاں بچہ بھی ہوا۔بورس جانسن سے قبل 2010 میں ڈیوڈ کیمرون وہ پہلے وزیر اعظم بنے تھے، جن کے ہاں وزارت عظمیٰ کے دوران بچے کی پیدائش ہوئی تھی، تاہم ان کے ہاں اہلیہ کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔بورس جانسن کے کیری سائمنڈز سے ہونے والے بچے کے علاوہ بھی 4 بچے ہیں اور انہوں نے پہلے دو شادیاں بھی کر رکھی تھیں، جو دونوں طلاق پر ختم ہوئی تھیں۔انہوں نے پہلی شادی اٹالین نڑاد برطانوی خاتون الجرا موسٹن سے 1987 میں کی، تاہم دونوں کی شادی محض 6 سال کے اندر 1993 میں طلاق پر ختم ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں