دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے

نیویارک(پی این آئی) امریکا میں دو طیارے فضا میں ٹکراگئے جن میں سے ایک گرکر تباہ ہوگیا جب کہ دوسرے کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ امریکا کے شہر ڈینور کے قریب دو ہوائی جہاز فضا میں ٹکرا گئے جن میں سے ایک گر کر تباہ ہو گیا جب کہ دوسرے کو نقصان پہنچا جو ائیر پورٹ پر لینڈ کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ حکام کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دونوں ہوائی جہاز ڈینور ائیرپورٹ سے سلیدا ائیرپورٹ آجا رہے تھے۔ حکام کے مطابق حادثہ اسٹیٹ پارک کے اوپر پیش آیا، ایک طیارہ کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا جب کہ دوسرے کو جزوی نقصان پہنچا تاہم اس کا پائلٹ باحفاظت لینڈ کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ امریکا میں دو طیارے فضا میں ٹکراگئے جن میں سے ایک گرکر تباہ ہوگیا جب کہ دوسرے کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ امریکا کے شہر ڈینور کے قریب دو ہوائی جہاز فضا میں ٹکرا گئے جن میں سے ایک گر کر تباہ ہو گیا جب کہ دوسرے کو نقصان پہنچا جو ائیر پورٹ پر لینڈ کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close