توہین رسالت کے قانون پرسمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم عمران خان کا دوٹوک اعلان

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے متعلق اجلاس میں یورپی یونین کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں جی ایس پی پلس سے متعلق قرارداد کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں یورپی یونین کی قرار داد میں اٹھائے گئے نکات سے متعلق مشاورت کی گئی اور اجلاس کے شرکا کو بریفنگ بھی دی گئی،بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس ختم ہونے سے پاکستان کو تین ارب ڈالر سالانہ کا نقصان ہوسکتا ہے، پورپی یونین سے انسانی آزادیوں کے حقوق، جبری گمشدگیوں کے خاتمے سے متعلق بات ہوئی تھی،بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ پورپی یونین سے اقلیتوں کے تحفظ اور خواتین کے حقوق سمیت 8معاہدوں پر بات ہوئی تھی، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں یورپی یونین کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں جبری گمشدگی، صحافیوں کے تحفظ اور آزادی اظہار کے قوانین جلد پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ قانون ساز کمیٹی سے منظوری لے کر جلد مسودے اسمبلی میں پیش کیے جائیں گے اور یورپی یونین کے تمام ممالک سے اس معاملے پر بات کی جائے گی، اجلاس میں اتفاق کیا گیاکہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ ختم نبوت کے قانون پر سمجھوتا نہیں ہو گا، اجلاس کی رائے تھی کہ جی ایس پی پلس معاہدے کا توہین رسالت قوانین سے کوئی تعلق نہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں