ن لیگی لیڈر اسٹیج اداکارہ کی جان کو آ گیا، گھر پر فائرنگ کر دی، جان سے مارنے کی دھمکیاں

لاہور( این این آئی) اسٹیج کی نامور اداکارہ ایشا سردار نے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے پر حکومت اور پولیس سے تحفظ دینے کی اپیل کر دی ۔ اداکارہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ (ن) لیگ ساہیوال سے تعلق رکھنے والا ملک فاروق اسے کئی ماہ سے تنگ کر رہا ہے ، میرے اوپر نہ صرف تشدد کرتا ہے بلکہ مجھے

تھیٹرپر کام بھی نہیں کرنے دیتا ۔ اداکارہ نے کہا کہ ملک فاروق کا کہنا ہے کہ میں جہاں چاہوں گا تم وہاں کام کروں گی اور اگر اس کی بات نہ مانی تو گولیاں مار دوں گا،تمہارا بھی وہی حشر کروں گا جو نرگس کے ساتھ ہوا تھا۔ اداکارہ نے کہا کہ ملک فاروق نے میرے گھر پر بھی فائرنگ کی اور میرے بھائیوں پر ڈکیتی کے مقدمات درج کرانے کی دھمکیاں دیتا ہے ۔ایشیا سردار نے کہا کہ میں نے تھانہ سٹی میں درخواست دی اور ڈی پی او کے پاس بھی گئے ، وہاں سے ہمیں تھانے بھجوا دیا گیا لیکن میری کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔ میری وزیراعظم ، وزریر اعلیٰ پنجاب ،آئی جی اورڈی پی او سے ساہیوال سے اپیل ہے کہ میری داد رسی کی جائے او رمجھے انصاف دلایا جائے ۔۔۔۔سیف اورکرینہ کی دوسری اولاد سے متعلق نجومی پنڈت کی حیرت انگیز پیشگوئیممبئی(پی این آئی) بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان اور کرینہ خان کے گھر انے والی دوسری اولاد سے متعلق نجومیوں نے پیش گوئیاں شروع کردی ہیں۔ سیف علی خان اور کرینہ خان کے گھر ایک اور مہمان کی آمد متوقع ہے۔ انہوں نے دوسری اولاد کی پیدائش کی تاریخ بھی بتا دی ہے جس کے مطابق فروی میں اْن کے گھر مزید خوشیاں آنے والی ہیں۔سیف اور کرینہ کےگھر لڑکے یا لڑکی کی ولادت سے متعلق جہاں بہت سے لوگوں نے اندازے لگانے شروع کردیے ہیں تو وہیں نجومی بھی میدان میں آگئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے

مطابق نجومی پنڈت جگناتھ گروجی نے کہا ہے کہ سیف علی اور کرینہ کپور انڈسٹری کی طاقتور جوڑی ہے اور اْن کے چہروں کو دیکھتے ہوئے یہ پیش گوئی کی ہے کہ تیمور کے بعد اس بار ان کے گھر بیٹی کی ولادت ہوگی۔پنڈٹ جگناتھ نے یہ بھی کہا کہ علم نجوم اور چہرہ شناسی کی بنیاد پر یہ کہا جا رہا ہے جوڑے کے ہاں لڑکی کی ولادت ہوگی جو ذہانت سے مالا مال ہوگی کیوں کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ خود والدین اور اْن کا خاندان ذہانت سے بھرپور ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں