44 لاکھ کو اجازت مل گئی، پچاس لاکھ افراد نے اپنی شہریت چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

لندن (آئی این پی)بریگزٹ کے بعد یورپی یونین کے دیگر ممالک کے بہت سے افراد برطانیہ میں ہی رہنا چاہتے ہیں۔ برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق انہیں 4.9ملین افراد کی طرف سے برطانیہ میں رہائش کے لیے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ان میں سے قریب 4.4 ملین افراد کو اس کی اجازت دے دی گئی جبکہ 34 ہزار

کی درخواستیں رد کی گئی ہیں۔ گزشتہ برس کے اختتام پر بریگزٹ کی تکمیل کے بعد برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک کے درمیان آزادانہ سفر کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے۔ ماضی کے برخلاف اب دیگر یورپی شہری بغیر رہائشی اور کام کرنے کے اجازت نامے کے برطانیہ میں نا تو رہ سکتے ہیں اور نا ہی کام کر سکتے ہیں۔۔۔۔ جوبائیڈن نے امریکا کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا، واشنگٹن کے حالات کیسے ہیں؟ تفصیلی خبر آگئیواشنگٹن(پی این آئی)ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر صدارتی الیکشن کے فاتح جو بائیڈن نے امریکا کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری کے موقع پر دارالحکومت واشنگٹن میں ہائی الرٹ ہے جہاں 25 ہزار فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ اس بار تقریب میں شرکت کے لیے صرف ایک ہزار افراد کو مدعو کیا گیا۔تقریب میں شرکت کرنے والوں میں زیادہ تر کانگریس ارکان اور دیگر نمایاں شخصیات شامل ہیں۔جو بائیڈن کی اہلیہ جل بائیڈن، نائب صدر کاملا ہیرس کے شوہر ڈگلس ایمہوف، سابق صدر باراک اوباما ان کی اہلیہ، سابق صدر جارج ڈبلیو بش اور ان کی اہلیہ، سابق صدر بل کلنٹن اور ان کی اہلیہ نے بھی شرکت کی۔تقریب کے آغاز سے قبل گلوکارہ لیڈی گاگا نے قومی ترانہ پڑھا جس کے بعد جو بائیڈن سے چیف جسٹس جان رابرٹ نے حلف لیا اور صدارتی دستاویزات

پر دستخط کے بعد خطاب کیا۔ نائب صدر کاملا ہیرس بھی سپریم کورٹ کی ایسوسی ایٹ جسٹس سونیا سوٹمائر سے حلف لیا۔بائیڈن کے حلف لینے سے قبل گلوکارہ جینیفر لوپیز اور گلوکار گارتھ بروکس میوزیکل پرفارمنس پیش کیں جب کہ تقریب کے اختتام پر اپسکوپل چرچ کے پادری سلویسٹر بیمن دعا کروائی۔تقریب کے بعد جو بائیڈن اور ہیرس سبکدوش ہونے والے نائب صدر مائیک پینس اور ان کی اہلیہ کیرن پینس کو رخصت کریں گے تاہم صدر ٹرمپ اور تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ ٹرمپ نے الوداعی ویڈیو پیغام میں نئی حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔امریکی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن، نائب صدر ہیرس کے ہمراہ خصوصی گاڑی میں فوجیوں کی یادگار پر جائیں گے جس کے بعد وائٹ ہاؤس واپس پہنچنے پر انہیں صدارتی اسکواڈ دیا جائے گا۔تقریب حلف برداری کے موقعے پر امریکا کی تمام ریاستوں میں پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔ پریڈ میں امریکا کی نمایاں شخصیات کے کارناموں کو سراہا اور امریکی ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں