مفت شناختی کارڈکی فراہمی، وفاقی وزیر داخلہ بنتے ہی شیخ رشید نے عوام کو خوشخبری سنادی

شیخ رشید کو گہرا صدمہ قریبی ساتھی انتقال کر گئے

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پرائیوٹ سیکرٹری ظفر اقبال کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، ظفر اقبال گجرات کے رہائشی تھے اور گزشتہ روز واش روم سے انکی ڈیڈباڈی ملی، وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق اہل خانہ کی اطلاع پر پولیس موبائیل

لوکیٹر کے ذریعے ان تک پہنچی،پولیس اور وزارت داخلہ کی انتظامیہ نے ڈیڈ باڈی ہسپتال منتقل کرائی، سیکرٹری وزارت داخلہ کی ہدایات پر مرحوم کی تدفین اور میت کو ان کے آبائی علاقے گجرات منتقل کرنے کے انتظامات کر لیے گئے ہیں ۔وفاقی وزیر داخلہ نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ہے اور انکی خاندان کو ہر طرح کی مدد مہیا کرنے کے احکامات کیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close