ویک اینڈ پر بارش، پہاڑوں پر برفباری محکمہ موسمیات کی پیش گوئی نے سیاحوں کو خوش کردیا

اسلام آباد (پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی،وسطی پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ،ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے

دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور خشک جبکہ شمالی بلو چستان ،شمالی علاقہ جات، کشمیر اور بالائی خیبر پختو نخوا میں شدید سرد رہا۔رپورٹ کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت، لہہ منفی 14،گوپس ،سکردو منفی9، استور منفی 8 ، پاراچنار منفی 5، بگروٹ،کالام ، گلگت منفی4 اور قلات میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں