مسلسل دوسرے روز بھی سونے اور ڈالر کی قیمتوں میں مسلسل کمی جاری، سونا فی تولہ اور ڈالر کتنے روپے کا ہو گیا؟

کراچی (این این آئی)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا 750روپے کی کمی سے ایک لاکھ10ہزار450روپے کی سطح پر آگیا ۔گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت23 ڈالرکی نمایاں کمی سے1837ڈالرکی سطح پر آگئی جس کے زیر اثرمقامی سطح پر سونے کی قیمت750روپے کی کمی

سے1لاکھ10ہزار450اور دس گرام سونے کی قیمت643روپے کی کمی سے 94ہزار693روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1220روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔مقامی کرنسی مارکیٹوں میںجمعرات کو امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری آئی اور انٹر بینک میں ڈالر 25پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 10پیسے سستا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید25پیسے کی کمی سے160.40روپے سے گھٹ کر160.15روپے اور قیمت فروخت160.45روپے سے گھٹ کر160.20روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید160.30روپے سے گھٹ کر160.20روپے اور قیمت فروخت160.70روپے سے گھٹ کر160.60روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر میںایک روپے کی کمی سے یوروکی قیمت خرید193روپے سے گھٹ کر192روپے اور قیمت فروخت194.40روپے سے گھٹ کر193.80روپے ہوگئی جبکہ 2روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید214روپے سے گھٹ کر212روپے اور قیمت فروخت215.50روپے سے گھٹ کر 214روپے پرآگئی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close