گستاخانہ خاکوں کا معاملہ، فرانس سے سفارتی تعلقات رکھیں یا توڑ دیں، وفاقی کابینہ منگل کو فیصلہ کرے گی، ذرائع 

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی کابینہ کااجلاس منگل کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدار ت ہوگا جس کا پندرہ رکنی ایجنڈا تیار کرلیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک کی 6 بجلی سپلائی کمپنیوں کے بورڈز ازسرنو تشکیل دینے کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے، فیسکو، حیسکو، آئیسکو، لیسکو، پیسکو اور کیسکو

کے نئے بورڈ منظوری کیلئے پیش کیے جائیں گے۔وفاقی کابینہ فیڈرل کورٹس کمپلیکس کراچی تعمیر کرنے کی منظوری دیگی، وفاقی کابینہ فرانس سے سفارتی تعلقات سے متعلق پالیسی فیصلے پرغورکریگی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی کی تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل ہیں، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کیایگزیکٹوڈائریکٹرکی تعیناتی کی منظوری بھی شامل ہے۔وفاقی کابینہ اجلاس میں ممنوعہ بور کے اسلحے وبارود درآمد کرنے کی پالیسی میں نرمی کی تجویز کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی، تمام صوبوں کی مشترکہ فنانشل اسٹیٹمنٹس کابینہ کیسامنے پیش کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کے ایم ڈی کی تعیناتی بھی وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے، ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کیلئے ڈینٹسٹری کوٹہ کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کی تشکیل نوکی منظوری دی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں