لاہور جلسہ کامیاب کروانے کیلئے مریم نواز متحرک ہو گئیں، ن لیگ کی سینیٹرز اور ارکان اسمبلی کو خواتین کی بڑی تعداد لانے کا ہدف دیدیا

لاہور(آئی این پی) لاہور جلسہ کامیاب کروانے کیلئے (ن) لیگ کی مر کزی نائب صدر مریم نواز متحرک ہو گئیں،(ن)لیگ کی سینیٹرز اور ارکان اسمبلی کو جلسے میں خواتین کی بڑی تعداد لانے کا ہدف دیدیا، مریم نواز کا خواتین ارکان کی کارکردگی پر بھی اظہار برہمی، بولیں جو کام نہیں کرے گی، وہ گھر جائے گی، ہر رکن

سو سو خواتین ساتھ لائے۔نائب صدر مسلم لیگ (ن)مریم نواز خواتین سینیٹرز اور ارکان اسمبلی پر برس پڑیں، ذرائع کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ(ن)نے خواتین رہنماوں سے ہونیوالی میٹنگ میں واضح کیا کہ جو خواتین رہنما کام نہیں کرتی اور صرف سیلفی گروپ ہیں، ان کے بارے میں جانتی ہیں اور اب ایسے کام نہیں چلے گا۔مریم نواز کا کہنا تھاکہ وہ خود تیرہ دسمبر کے جلسہ کے حوالیسے مانیٹرنگ کر رہی ہیں اور جو کام نہیں کرے گی وہ گھر جائے گی اور آئندہ الیکشن میں اسے ٹکٹ نہیں ملے گا، چاہے انہیں اس حوالے سے شہباز شریف سے خود بات کیوں نہ کرنا پڑے۔مریم نواز کا کہنا تھاکہ وہ آج اکیلی اس جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے کام کر سکتی ہیں تو آپ خواتین کیوں نہیں کر سکتی؟۔ انھوں نے کہاکہ جن خواتین رہنماں نے پارٹی فنڈ جمع نہیں کروایا لسٹ ان کے پاس آ چکی ہے لیکن ان کو احساس کرنا چاہیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں